پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

2015 ء کے دوران6 ارب40 کروڑ یورو خالص منافع ہوا ، بی ایم ڈبلیو

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک) جرمنی کی صف اول کی کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ 2015 ئکے دوران اسے چھ ارب چالیس کروڑ یورو خالص منافع ہوا جس کی وجہ گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیرالڈ کروگر نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ2015 ءکے دوران کمپنی کو مسلسل چھٹے سال منافع ہوا جبکہ ہرسال منافع کی شرح پچھلے سال کی نسبت زیادہ رہی۔انھوں نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران مارکیٹ کی غیر مستحکم صورتحال کے باوجود کاروں کی فروخت،آمدنی اور خالص منافع میں ریکارڈ منافع ہوا۔سال کے دوران منافع 10 فیصد اضافے کے ساتھ 6.4 ارب یورو (7 ارب ڈالر ) رہا جس کے بعد شیئر ہولڈرز کو 3.20 یورو فی حصص اضافی منافع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مالیاتی سال کے دوران اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے۔انھوں نے بتایا کہ سال کے دوران کاروں کی فروخت 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 2.247 ملین گاڑیاں رہی جس کی وجہ ملکی کرنسی کی مستحکم و مناسب شرح تبادلہ ہے۔کمپنی کی مجموعی آمدنی 14.6 فیصد بڑھنے کے بعد 92.2 ارب یورو رہی جس کے نتیجے میں آپریٹنگ منافع 5.2 اضافے کے ساتھ 9.6 ارب یورو تک پہنچ گیا تاہم بعد از ٹیکس منافع 6.4 ارب یورو رہا۔توقع ہے کہ 2016 ء کے دوران بھی کاروں کی فروخت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…