ٹوکیو(نیوز ڈیسک) ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر حصص کی قیمتوں میں تیزی رہی جس کی وجہ بینک آف جاپان کا اجلاس ہے۔اہم ترین نکی۔225 انڈیکس وقفے تک 352.28 پوائنٹس (2.08 فیصد)بڑھ کر 17291.15 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 25.03 پوائنٹس (1.84 فیصد )اضافے کے بعد 1384.35 پوائنٹس پر آگیا۔چین کی معیشت میں مزید سست رفتاری کے امکانات کے باوجود حصص کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بینک آف جاپان کا مجوزہ اجلاس ہے جس میں معیشت دوست اقدامات کا امکان ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں