کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات میرے پاس آئے تھے، 10سے 15 منٹ ٹھہرے اور انہوں نے منی لانڈرنگ اور راءکے الزامات کے حوالے سے تعاون مانگا ہے۔ میں ارباب اختیار، حکومت اور ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھا جائے کہ لوگوں کو کس نے دہشت گرد اور ’را‘ کا ایجنٹ بنایا کیوں کہ یہ لوگ ماں کے پیٹ سے دہشت گرد پیدا نہیں ہوئے بلکہ ان کی ’برین واشنگ‘ کر کے جرم کی دنیا میں لایا گیا۔جسطرح سے بلوچستان کو لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر پاکستانی شہری بنایا گیا اس ہی طرح کو سلوک کراچی کے لوگوں کے ساتھ بھی کیا جانا چاہئے تاکہ ان لوگوں کو ایک باعزت شہری بنایا جاسکے۔وہ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈالنے نہیں بلکہ جوڑنے آئے ہیں اور ہمارا پیغام پیار، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کا ہر علمبردار ہمارا ساتھی ہوگا اور ہم اپنے ساتھیوں کو تلقین کرتے ہیں کہ مخالفین کو بھی گلے لگایا جائے، مخالفین سے اختلاف رکھا جائے لیکن نفرت نہ کی جائے، عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری بات پر اعتماد کیا، بھرپور عوامی اعتماد نے ہمارے کاندھوں پر ایک نئی ذمہ داری ڈال دی ہے، اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسہ عام کی تیاری کر رہے ہیں، اس وقت کوئی دعویٰ نہیں کرتا لیکن پوری قوم اور میڈیا خود دیکھ لے گی۔مصطفی کمال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار میرے بڑے بھائی ہیں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، ان جیسے عظیم انسان بہت کم ہیں، وہ بہت معصوم ہیں اور انہیں ابھی پارٹی میں ہی رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہیں یہ اسیرکارکن کہ پارٹی نے انھیں قبول تو کیا لیکن میں ارباب اختیار، حکومت اور ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھا جائے کہ ان لوگوں کو کس نے دہشت گرد اور ’را‘ کا ایجنٹ بنایا، یہ لوگ ماں کے پیٹ سے دہشت گرد پیدا نہیں ہوئے بلکہ ان کی ’برین واشنگ‘ کر کے انہیںجرم کی دنیا میں لایا گیا ہے، جس طرح پہاڑوں پر رہنے والوں کو واپس قومی دھارے میں شامل کیا گیا اس طرح ان لوگوں کو بھی معاشرے کا حصہ بنایا جائے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خوش رہنے کا راز برائیوں سے دور ہونا، اچھائی کے کام کرنا اور لوگوں کو مارنے کے بجائے محبت کی بات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت بلتستان، حیدر آباد اور کشمیر،لاڑکانہ سمیت پورے ملک میں جائیں گے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انیس قائم خانی نے کہا کہ آج ( پیر کو ) اہم پریس کانفرنس کریں گے،ہمارا ٹارگٹ ایم کیو ایم نہیں ہے، ہماری جماعت میں ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ جتنی کرسیاں موجود ہونگی اندازہ لگا لیجئے گاکہ اورکتنی وکٹیں گریں گے۔قبل ازیںگلشن حدید سے ایک ریلی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی رہائش گاہ پر پہنچی،ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور مصطفیٰ کمال کے پوسٹراٹھا رکھے تھے اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی حمایت میں نعرے بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ آپ اختلاف ضرور رکھین لیکن کسی سے دشمنی نہیں رکھنی ،نوجوان اب جلسے کی تیاریاں کریں۔
ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات سے ملاقات،مصطفی کمال سب سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا



















































