واشنگٹن (نیوز ڈیسک) واشنگٹن میں 25 مارچ کو ہونے والے آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی دسویں قسط ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا اجلاس 25 مارچ کو واشنگٹن میں ہورہا ہے ، پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی دسویں قسط جاری کرنے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی 10 ویں معاشی جائزہ رپورٹ ڈائریکٹرز کو پیش کی جائے گی۔ معاشی کارکردگی کے حوالے سے آئی ایم ایف کی جائزہ کمیٹی پہلے ہی اطمینان کا اظہارکر چکی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ مجموعی پیداوار کے 54 فیصد کے برابر رہنے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق اقتصادی ترقی کی شرح 45 فیصد متوقع ہے۔ 66 ارب ڈالر کے منظور شدہ قرض میں سے پاکستان آئی ایم ایف سے 4 ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کرچکا ہے اس قرض کی منظوری سال 2013 میں عالمی مالیاتی ادارے نے اس وقت دی جب پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔