کراچی (نیوز ڈیسک)انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑی کو جدید، خوبصورت اور بہتر بنانے کے لئے اس میں مختلف خصوصیات کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او پرویز غیاث نے گاڑی کی جدید خصوصیات کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم سی نے ہمیشہ صارفین کو بہترین سفری سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔ صارفین کی رائے، سروے، پراڈکٹ پلاننگ اور نئی خصوصیات سے گاڑی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اس میں سیکورٹی، اعلیٰ کارکردگی اور پائیداری کے پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے نئے انداز کی خوبیاں رکھی گئی ہیں۔ گاڑی جدت اور پائیداری میں صارفین کے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترتی ہے اس کے علاوہ صارفین کے بدلتے ہوئے رجحانات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئی خصوصیات کے ساتھ گاڑی یکم مئی 2016ء سے دستیاب ہوگی اور ان کے لیے بھی ڈیلیوری موجود ہوگی جنہوں نے شیڈول کے مطابق یکم مئی سے قبل اس کی بکنگ کروائی ہوگی۔ جدیدخصوصیات کی حامل ان نئی گاڑیوں کی قیمت میں 20 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔