اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ایف یو جے کی طرف سے مختلف اخبارات میں ایک بیان شائع ہو اہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج پر دیئے گئے پیمرا نوٹس واپس لیے جائیں۔ پیمرا کے ترجمان کے مطابق جب کوئی نوٹس دیا ہی نہیں گیا تو واپس کیسے لیے جائیں؟ پیمرا اُمید کر تا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی سب سے معتبر نمائندہ تنظیم ایسے اہم اور حساس موضوع پر بیان جاری کرنے سے پہلے افواہ کی تصدیق ضرور کر لے۔ یاددہانی اور ریکارڈ کی خبری درستگی کیلئے یہ عرض ہے کہ پیمرا نے کبھی بھی ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج پر پابندی نہیں لگائی سارا ریکارڈ @reportpemraپر موجود ہے۔ چینلز کو صرف ضابطۂ اخلاق پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل کرنے اور مختلف مکتبہِ فکر یا مختلف نظریات کے لوگوں کو آمنے سامنے بیٹھاکرمتنازع، فرقہ وارانہ معاملات پر اُکسانے والے پروگراموں/بیپرز وغیرہ سے اجتناب کرنے کا کہاگیا تھاتاکہ ایک نازک موقع پر غیر ضروری سنسنی خیزی اور انتشار سے بچا جا سکے۔
جب نوٹس جاری ہی نہیں کیے تو واپس کیسے لیں؟ پیمرا کا پی ایف یو جے کو جواب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































