اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نئی مشکل میں پھنس گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نئی مشکل میں پھنس گئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نے کی کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود حکومت عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔حکومتی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے سیلز ٹیکس 17فیصد کر دیا ہے۔ سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سیلز ٹیکس میں اضافے کے حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو 16مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…