اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی اس وقت تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلئے بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ¾بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا، مختلف بہانے اس کے شواہد ہیں ¾ایڈن گاڈرن میں پاکستانی کھلاڑیوں پر کوئی بوتل یا پتھر برسائے گئے تو کھلاڑی خوف کے سائے میں اپنا سو فیصد کھیل کس طرح پیش کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ بھارت میں ورلڈ کپ ہورہا ہے اور ہماری ٹیم چمپیئن رہ چکی ہے جس کی بنیاد پر ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی تو وہاں سے میڈیا اور دیگر ذرائع سے غلط رنگ دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ افسوس کے ساتھ یہ اعلان کرنا پڑرہا ہے کہ جب تک حکومتی سطح پر کوئی سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے ¾جو سیکورٹی تھریٹس اور دھمکیاں ہیں وہ خصوصاً پاکستان سے متعلق ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا، مختلف بہانے اس کے شواہد ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی کا رویہ اس معاملے پر مثبت ہے لیکن بھارتی میڈ یا کے ذریعے دھمکیاں اور بد زبانی کی جارہی ہے اور یہ دھمکیاں کسی اور ملک کےلئے نہیں بلکہ صرف پاکستان کے حوالے سے دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمارا پہلا مطالبہ مان لیا اور میچ کا وینیو تبد یل کر کے دھرم شالا سے کلکتہ منتقل کردیا گیا اور ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو جو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس حوالے سے بھارتی حکومت کے ذمہ داران سیکیورٹی گارنٹی دیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے لیکن دھمکیوں ،الزامات اور بد عنوانی کے سائے میں ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اگر ایڈن گاڈرن میں پاکستانی کھلاڑیوں پر کوئی بوتل یا پتھر برسائے گئے تو کھلاڑی خوف کے سائے میں اپنا سو فیصد کھیل کس طرح پیش کریں گے۔ ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرے نے کہاہے کہ ہر ملک کیلئے گرین سگنل ہے ،ہر ملک کو الگ الگ گرین سگنل نہیں دیتے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی سیکریٹری انوراگ ٹھاکرے کا کہناتھا کہ بھارت تمام ٹیموں کو مناسب سیکیورٹی دینے کیلئے پر عزم ہے گرین سگنل ہے پاکستان اپنا من بنائے اور کھیلنے کیلئے آئے ،ہر ملک کو الگ گرین سگنل نہیں دیتے ۔انہوں نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوئی بہانہ بنانا چاہتاہے تو کوئی اور بات ہے ۔
چوہدری نثار اوربھارتی حکومت میں ٹھن گئی،تلخ بیانات کاتبادلہ،بات بگڑ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
پاکستانیوں کیلئے اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
-
لڑکیوں کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے20 طالبات زخمی، 3 کی حالت تشویشناک



















































