لندن (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2016 کی بلند ترین سطح 40 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کرگیا۔ اس سے قبل خام تیل 12 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ لندن برینٹ کروڈ آئل مارکیٹ میں خام تیل کے کے سودے 2 ڈالر اضافے کے بعد 40.84 ڈالر جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل کے سودے 1.9 ڈالر اضافے کے بعد 37.9 ڈالر پر پہنچ گئے۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ لاطینی امریکا میں تیل کے پیداواری ممالک کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے باعث ہوا ہے۔ واضح رہے کہ دو ماہ پہلے خام تیل کی قیمتیں 50 فیصد کمی کے ساتھ 12 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
بناء نکاح تعلقات قائم کرنا جائز ہے اگر…اوریا مقبول جان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2016 کی بلند ترین سطح 40 ڈالر تک پہنچ گئی
9
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں