پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری اپریل تک مکمل کی جائے

datetime 9  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی پیوند کاری کاعمل اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوند کاری بذریعہ چشمہ یا ٹی بڈنگ اور بذریعہ گرافٹنگ کی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع ہو جائے اور اس کاچھلکا باآسانی اتر جائے تو پیوندکاری آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ چشمہ یاٹی بڈنگ کے ذریعے پیوندکاری کے دوران چشمہ بڑھانے سے پہلے روٹ سٹاک کے پودوں کی 30سے40سینٹی میٹر اونچائی تک چھوٹی شاخیں اتار دی جائیں اور چشمے کو شاخ سے تراشنے کے بعد اس سے لکڑی علیحدہ کرلی جائے ۔اس طرح چشمہ چھال کے اندر ٹی کٹ آسانی سے لگ جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ گریپ فروٹ ، میٹھے ،لیموں کے چشمے کے ساتھ کانٹا ہوتاہے اس لئے روٹ سٹاک پر ٹی کی شکل کانشان چاقو کی مدد سے بنایاجاسکتاہے جس کی لمبائی 2سے 3سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ٹی بڈنگ کے حوصلہ افزاءنتائج حاصل نہ ہورہے ہوں تو ٹی گرافٹنگ سے پیوند کاری کی جاسکتی ہے لیکن اس طریقے کیلئے پیوندی لکڑی کی عمر کم از کم 3ماہ ہونی چاہئے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…