لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور میںاوپن مارکیٹ میں من مانے نرخوں پرسبزیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کوریلیف فراہمی کے علانات محض دعوے ہی ثابت ہوئے۔ گزشتہ روزلاہور کی اوپن مارکیٹ میں آلو نیا 12 روپے،پیاز 34،ٹماٹر26 ،لہسن چائینہ 230،ادرک تھائی لینڈ 50،لہسن انڈیا 126،ادرک چائینہ 80، بینگن 32، مونگرے 30،کھیرا 30،کریلے 90،پالک 14،لیموں چائینہ،لیموں دیسی 80،میتھی 21،ماڑو 24، بندگوبھی 14،پھول گوبھی 7،گھیا کدو 38،سبزمرچ 65 ،شملہ مرچ 58،اروی 45 ،بھنڈی 96،مٹر35،مولی 10،گاجر9،شلجم 5،ساگ 20،چھولیا 15،کچنار کی قیمت 120روپے متعین کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق سبزیاں فروخت نہ ہونے سے صارفین نالاں ہیں۔ گاہکوں کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق سبزیوں کی فروخت کیلئے سبزی فروشوں سے تکرار ہوتی رہتی ہے مگر سبزی فروش نرخ نامے کے مطابق سبزیاں فروخت نہیں کررہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں گراں فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔