لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال موٹر سائیکل کی پرکشش نمبروں کیLEW-16سیرزکی نیلامی جس میں1 نمبر52000ہزار روپے میں جبکہ 4نمبر20000سو روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوا، جبکہ786نمبر19100 میں تیسرے نمبر پر فروخت ہوا ہے۔پرکشش نمبروںکو نیلام کرنے سے ایکسائز کو ایک دن میں 6لاکھ73 ہزارروپے سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال موٹر سائیکل کی LEW-16پرکشش نمبروں کی سیرز کی نیلامی ڈائریکٹر چوہدری محمدسہل ارشدکی ہدایات پر موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی محمد نعیم کی نگرانی میں ایکسائز کے آفس فریدکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں1 نمبر52000ہزار روپے میں جبکہ4نمبر20 ہزارروپے میں دوسرے نمبرپر سیل اور 786 نمبر19 ہزار ایک سو روپے میں تیسرے نمبر پر فروخت ہوا ۔پرکشش نمبروںکو نیلام کرنے سے محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ایک دن میں 6لاکھ73 ہزار سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔ موٹر رجسٹریشن اتھاڑ ٹی محمد نعیم کاکہنا ہے کہ سال 2016 موٹر سائیکل کی پرکشش نمبروں کی LEW-16سیرز کی نیلامی کے بہت سارے نمبرز ابھی فروحت ہوناباقی ہیں اور ان کا مزید کہنا ہے کہ جولوگ اپنی مرضی کے پرکشش نمبر خریدنا چاہتے ہیں ان کو نیلامی میںاپنی خواہش کے مطابق نمبرز ملنے کا موقع میسر آتا ہے اور محکمہ ایکسائز کوبھی اچھا خاصا ریونیو اکٹھا ہوتاہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں