پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کی بہت ساری وکٹیں گری ہوئی ہیں، انیس قائم خانی

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی کئی وکٹیں گری ہوئی ہیں لیکن ہم وقت دیکھ کر پریس کانفرنس کرکے ان کے نام بتائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہماری پارٹی کی وال چاکنگ ہورہی ہے، یہ وال چاکنگ کون کررہا ہے ہمیں علم نہیں لیکن ہم دیواروں پر نہیں دلوں میں بسنا چاہتے ہیں۔ ہم دو لوگ تھے اب تین ہو گئے ہیں،ایم کیو ایم کے کئی رہنما اور کارکن ہم سے رابطے میں ہیں، ایم کیو ایم کی بہت ساری وکٹیں گری ہوئی ہیں۔ وقت دیکھ کر پریس کانفرنس کرکے ان کے نام بتائیں گے، انشاء اللہ جلد اچھی خبریں ملیں گی۔ اپریل تک سب کچھ سامنے آجائے گا۔ایم کیو ایم کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے بڑی تعداد میں لوگ رابطہ کررہے ہیں، ہماری پارٹی لسانی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہوگی، تنظیمی سیٹ اپ کے لیے ملک بھر سے عہدے داروں کا اعلان کیا جائے گا، جلسے کیلیے جگہ کا تعین کررہے ہیں، مارچ کے اختتام پر بڑا اجتماع کریں گے اور ہمارا اپنا جناح گراؤنڈ ہوگا لیکن جلسہ کرنے سے پہلے پارٹی کا اجتماع کریں گے۔ انیس قائم خانی نے کہا کہ وہ سانحہ بلدیہ اور ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے ہر قسم کی تحقیقات کے لئے حاضر ہیں، سانحہ بلدیہ میں جو ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیئے، اگر انہیں سانحہ بلدیہ میں طلب کیا گیا تو وکیل کے ساتھ پیش ہوں گے، جو لوگ سانحہ عاشور میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، سانحہ عاشور کی جے آئی ٹی کا انہیں علم نہیں لیکن صرف جے آئی ٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں کارروائی ہونی چاہیے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…