اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حبیب بینک نے ایک بار پھر اپنے صارفین کو مشکلات کا شکار کردیا۔حبیب بینک لمیٹڈ نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار اپنے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ بلاک کر دئیے ہیں ۔حکام نے ڈیبٹ کارڈ بلاک کرنے پر اپنا موقف دیا ہے کہ سکیورٹی کی بنا ءپر یہ اقدام اٹھا یا ہے۔قبل ازیں 26فرور ی 2016کو بھی صارفین کے ڈیبٹ کارڈ بلاک کئے گئے تھے جس کے بعد نئے کارڈ کا اجراءکیا گیا ۔اس دوران صارفین اے ٹی ایم مشینز کی سہولت سے محروم رہے بلکہ انہیں رقوم کی آن لائن ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ حبیب بینک کا ڈیٹا ایک بار پھر چوری ہونے کا شبہ ہے جس کے تحت کارڈز بلاک کئے گئے ہیں