پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امریکی دستے ’نیوی سیلز ‘ کےلئے رائفلیں کم پڑ گئیں

datetime 8  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی دستے ’نیوی سیلز ‘ کےلئے ’ اسالٹ‘ رائفلیں کم پڑ گئیں۔ کمانڈوز کو باری باری رائفلیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ امریکی ٹی وی ’فاکس نیوز‘ کے مطابق امریکاکے خصوصی دستے’نیوی سیلز‘ کے نمائندوں نے ری پبلک پارٹی میں شامل سینٹر دنکن ہنٹر سے شکایت کی ہے کہ انہیں اسالٹ رائفلوں کی کمی کا سامنا ہے۔ کمانڈوز کا کہنا ہے کہ انہیں باری باری اسالٹ رائفلیں استعال کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں خصوصی آپریشنز کے لیے ہی رائفلیں دی جاتی ہیں جبکہ اپنے اڈے پر واپسی کے بعد انہیں رائفلیں واپس کرنی پڑتی ہیں تاکہ خصوصی آپریشن شروع کرنے والے اگلے گروپ میں شامل کمانڈوز یہ رائفلیں لے سکیں۔ اسالٹ رائفل پیچیدہ اسلحہ ہے جس کو ہر فوجی اپنے اپنے طریقے سے استعمال کرتا ہے۔ سینٹر ہنٹر کے مطابق رائفلوں کی کمی کی وجہ رقوم کی کمی نہیں ہے کیونکہ نائن الیون حملوں کے بعد سے امریکی کانگریس کئی بار دفاعی اخراجات میں اضافہ کر چکی ہے۔ مزید برآں امریکی کمانڈوز عموما ً ایم 4 رائفل استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے کم ہے۔ ٹامپا، فلوریڈا میں خصوصی آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹرل کا کہنا ہے کہ رائفلوں کی کمی کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ اس وقت رائفلوں کی ایک بڑی کھیپ کی تجدید کا عمل جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…