اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

طویل عمری کے لیے اس غذا کا استعمال کثرت سے کریں

datetime 7  مارچ‬‮  2016 |

ہالینڈ(نیوز ڈیسک)ہالینڈ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ہر روز آدھی مٹھی کے برابر خشک میوہ جات جن میں اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں کو کھایا جائے تو کافی حد تک جلد موت کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔
خشک میوے اور طویل عمر
اس سے قبل کی جانے والی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ خشک میوے کا استعمال دل کی تندرستی کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ ماسٹرکٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے دس سالہ تحقیق میں ان افراد کا مشاہدہ کیا جو روزانہ کم ازکم دس گرام خشک میوہ کھاتے تھے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں موت کا خطرہ 23 فیصد کم رہا۔ ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کے مکھن کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں نمک اور مصنوعی چربی ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں ہالنیڈ کے 12 ہزار افراد جن کی عمر 55 برس سے 69 برس کے درمیان تھی کو شامل کیا گیا۔1986 میں ان افراد کے طرز زندگی اور خوراک کے استعمال کی عادات کو اکھٹا کیا گیا۔ دس سال کے بعد ان 12 ہزار مردو خواتین میں موت کی اوسط شرح کا مشاہدہ کیا گیا۔ جس میں یہ بات سامنے آئی کہ خشک میوے کا استعمال کرنے والے افراد میں کینسر، شوگر، سانس کی بیماریوں اور اعصابی نظام کی تباہی کے باعث موت کا خطرہ کم پایا گیا۔ ان افراد میں مجموعی طور پر اس عمر کے دیگر لوگوں کی نسبت جلد موت کا امکان 23 فیصد کم رہا۔ اعصابی بیماریاں 45 فیصد کم رہیں، سانس کی بیماری کا 39 فیصد کم پائی گئی جبکہ شوگر کے مرض کا خطرہ 30 فیصد کم رہا۔ بین الاقوامی جرنل ایپی ڈیمیالوجی میں چھپنے والی اس تحقیق میں شامل پروفیسر پیٹ وان ڈین برینڈٹ نے بی بی سی سے گفتگو میں اس تحقحق کے حاصل ہونے والے نتائج کو غیر معمولی قرار دیا۔ انھوں نے بتایا کہ 15 گرام تک خشک میوے کے استعمال اور اس سےجلد موت کے امکانات کو کم کرنے میں مدد کے حوالے سے مشاہدہ پہلے ہی ہمارے سامنے موجود تھا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…