جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کی واپسی،گورنر سندھ عشرت العباد اورچوہدری نثار متحرک

datetime 7  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاہے کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کے بارے میں وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ابھی تو وہ انہیں دیکھ، سن اور سمجھ رہے ہیں اور جب سمجھ جاﺅنگا تو اس پر بات کرونگا ۔عباسی شہید ہسپتال کراچی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ابھی وہ انہیں سن ، دیکھ اورسمجھ رہے ہیں البتہ موجودہ سیاسی صوتحال پران کی کڑی نظرہے۔ انہوںنے کہاکہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بات کی ہے اور یہ معاملہ انہیں کا موضوع ہے۔عشرت العباد خان نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت، بلدیاتی نمائندوں کے کام میں مداخلت اورسیاست نہیں کررہے ¾کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے۔ عوام کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ہسپتالوں کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل عباسی شہید ہسپتال کے مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی تھیں تاہم ان کی ہدایات پر صرف 15 سے 20 فیصد عمل درآمد ہوا ہے جبکہ ہارٹ ڈیزیز سینٹر میں ادویہ کی کمی ہے۔انہوں نے ایک بار پھر کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے اور صفائی کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…