جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئی ہیں

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک ) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضانے کہا ہے کہ نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئی ہیں۔سندھ اسمبلی سے اجلاس سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا نے کہا کہ مصطفی کمال نے ہوم ورک اچھا نہیں کیا تھا، ایسے بہت سے ڈرامے دیکھے ہیں، نامعلوم افراد تو سنے تھے اب نامعلوم پارٹیاں بننا شروع ہوگئی ہیں ۔ پاکستان کے جھنڈے کو پارٹی کا جھنڈا نہیں بنایا جاسکتا جب کہ جھنڈے کو پارٹی جھنڈے کے طور پر استعمال کرنا جرم سمجھتے ہیں۔سیکیورٹی اداروں کو اس معاملے پر کارروائی کرنی چاہیے۔شہلا رضا نے کہا کہ مصطفی کمال کے سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اوردیگر لوگوں پرالزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی سہولت کار کی مخالفت کی اور آج بھی مخالفت کرتی ہے جب کہ جن لوگوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ان کو مصطفی کمال بھول گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…