کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے اس کے منشور کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا، تاہم انہوں نے پارٹی کا نام نہیں بتایا صرف اس کے جھنڈے کی نمائش کی جو قومی پرچم ہے۔ اپنے منشور میں انہوں نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم منتخب نمائندے صرف قانون سازی کرے جبکہ صدر ایسے افراد پر مشتمل ایک ٹیم بنائے جو ملک میں ترقی کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے مضبوط بلدیاتی نظام کی تشکیل پر زور دیا اور کہا کہ اس میں ٹاؤن کی سطح تک اختیارات ہونی چاہیے تاکہ عام آدمی کو فائدہ ہوسکے۔ تعلیم، صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا معیار بہت گر چکا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کے لیے ادویات نہیں ہے۔ دنیابھر میں لوکل باڈی نظام کو اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے اس کے لیے قومی اربن پالیسی لائی جائے، دیہی علاقوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں تو لوگ شہر کی جانب ہجرت نہیں کریں گے۔ مصطفی کمال نے انتظامی بنیاد پر نئے صوبوں کے قیام کو بھی اپنی پارٹی کا منشور کا حصہ بنایا ہے۔
ایم کیو ایم کے سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اب کیاکرینگے؟اصل مقصد کا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی



















































