ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخواحکومت کاچوہوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور میں چوہوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کےلئے چوہے مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں چاروں ٹاﺅنز کے ٹی ایم اوز اور ڈبلیو ایس ایس پی کا نمائندہ شامل ہوں گے۔یہ مہم چار مہینوں تک جاری رہے گی جبکہ ضلع ناظم پشاور اس مہم کو باقاعدہ مانیٹرکریں گے اور ہر پندرہ ماہ کے بعد مہم کا جائزہ لیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے نتیجے میں کئی بچے زخمی جبکہ ایک بچے کی موت واقع ہوئی تھی۔صوبائی وزیر نے چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کانوٹس لیتے ہوئے کمیٹی قائم کر دی ہے تاکہ چوہوںکی بڑھتی تعداد سے پھیلنے والی بیماریوںپربھی بروقت قابو پایا جاسکے۔اجلاس میں ضلع ناظم پشاور عاصم خان،ٹاﺅن ون کے ناظم زاہد ندیم،ٹاﺅن ٹو کے ناظم فرید اللہ،چاروں ٹاﺅن کے ٹی ایم اوز،محکمہ صحت اور ڈبلیو ایس ایس پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔مہم کے دوران پشاور سے چوہوں کا صفایا کیاجائے گااور اسکے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کی جاے گی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر مہم کوکامیاب بنائیں تاکہ پشاورکے شہریوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ کیاجاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…