ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینٹ میں پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو جے ایف سیونٹین جہازوں کی فروخت کے سودے کی بازگشت

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو جے ایف سیونٹین جہازوں کی فروخت کے مجوزے سودے کی منسوخی سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دینے کیلئے وزیر دفاع پیداوار کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سینیٹ سیکرٹری سیکرٹری دفاعی پیداوار کو نوٹس جاری کرے اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے ۔ جمعرات سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں سینیٹر سحر کامران نے بھارتی حکومت کے منفی پراپیگنڈے اور اثر کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو جے ایف سیونٹین جہازوں کی فروخت کے مجوزے سودے کی منسوخی سے متعلق انتہائی عوامی اہمیت کے حامل معاملے کی جانب وزیر برائے دفاعی پیداوار کی توجہ مبذول کرائی اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے پوچھا کہ اس کا جواب کون دیگا ۔ وزیر دفاعی پیداوار ایوا ن میں نہیں ہیں وزیر دفاعی پیداوار کی غیر موجودگی میں کسی دوسرے وزیر کو جواب دینے کیلئے پابند کیا جانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ سینیٹ سیکرٹریٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار کو نوٹس جاری کرے اور اس معاملے کو استحقاق کمیٹی میں پیش کیا جائے اور جواب دے کہ کسی دوسرے وزیر کی ڈیوٹی جواب دینے کیلئے کیوں نہیں لگائی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…