پشاور(نیوز ڈیسک)سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں اور دیگر افراد لے والدین حکومت کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی،آرمی پبلک سکول اینڈ کالج پشاور کا سانحہ رونما ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہونے والی پیش رفت سے شہداءکے والدین اور عوام کو آگاہ کرنے کے حوالہ سے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے شہیدطالبعلم اسفندکے والد عجون خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر رٹ میں پیشرفت کے علاوہ آئینی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں رٹ میںموقف اختیارکیاگیا ہے کہ سانحہ سے پہلے سیکورٹی اداروں کو پیشگی اطلاعات تھے تاہم والدین کو اس خطرہ سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکل19اے کی خلاف ورزی ہے یہ وجوہات جاننے کے علاوہ دیگر سوالات میں عدالت کے ذریعے یہ جاننے کی استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ اے پی ایس کی پیشگی اطلاع ملنے پر کیااقدامات ا ٹھائے گئے جبکہ سکول پرحملے کے بعد ذمہ داروں کاتعین کیاگیایانہیں اورذمہ دارحکام کے خلاف کیاکارروائی عمل میں لائی گئی دائررٹ میں چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری خیبر پختونخوا , ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا, انسپکٹرجنرل آف پولیس , ڈائریکٹر نیشنل کاﺅنٹرٹیررازم اتھارٹی اوروفاقی سیکرٹری داخلہ کو فریق بنا یا گیا ہے رٹ میں عدالت عالیہ سے رٹ پٹیشن منظورکرکے سانحہ اے پی ایس سے متعلق پیشرفت کو منظرعام پرلانے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونےوالے بچوں و دیگر افراد کے والدین نے حکومت کےخلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا



















































