کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کو اپنے قیام کے بعد کئی مرتبہ اتارچڑھاو ¿ کا سامنا رہا ہے۔ 19 جون 1992ءمیں ہونے والے آپریشن کے بعد ایم کیوایم حقیقی کا قیام عمل میں آیا جس میں آفاق احمد اور عامر خان قیادت کررہے تھے۔ اس کے بعد جمعرات کو ایم کیو ایم کے کسی بڑے رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ 19 مئی 2013ءکو عام انتخابات کے بعد ایم کیو ایم ایک بحرانی کیفیت دے دوچار ہوئی جب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف نے 8 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں کے ایم اجتماع میں رابطہ کمیٹی کو معطل کیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے کئی رہنماو ¿ں کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی تھی تاہم 24 گھنٹے میں رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کو معافی مانگنے پر بحال کیا گیا۔ اگست 2013ءمیں مصطفی کمال پارٹی سے خاموش علیحدگی کے بعد بیرون ملک چلے گئے۔ جبکہ اگست 2013ءمیں انیس قائم خانی بھی بیرون ملک چلے گئے۔ اس دوران ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی معطلی کا بحالی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کراچی آپریشن کے دوران نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد ایم کیو ایم مشکلات سے دوچار ہوئی تاہم این اے 246 کے ضمنی انتخاب نے اس کی پوزیشن میں بہتری لائی اور بلدیاتی انتخابات نے ایم کیو ایم میں نئی روح پھونک دی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کچھ دن قبل کراچی کے شہریوں کو اشیاءخوردو نوش جمع کرنے کی ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ان کے مطابق جلد ہی کوئی بڑا واقعہ رونما ہونے والا ہے جو کہ ایم کیو ایم کیخلاف ممکنہ آپریشن بھی ہوسکتاہے۔
ایم کیو ایم، 19 جون 1992ءکو کیا ہوا؟اب کیا ہونے جارہاہے؟خصوصی رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا



















































