اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کےساتھ بارش جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق موسلادھار بارشوں کے پیش نظر کیچ، پنجگور اواران ،خضدار، قلات،بولان جھل مگسی، سبی،ہرنائی، کوہلو، لورالائی اور کوئٹہ اضلاع کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا،بلوچستان کے برساتی ندی نالوں کے گردو نواح میں مقیم آبادیوں کو اگلے 2 روز کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ خبر میں بتایا گیاکہ جمعہ ہفتہ کے روز اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواﺅں کیساتھ بارش اوراس دوران چند مقامات پر زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اگلے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش کی امید ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ ڈویژن)،سکھر، لاڑکانہ،حیدر آباد، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بلوچستان میں کہیں کہیں، کوہاٹ، بنوں، پشاور، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ(سمنگلی) 11، کوہاٹ08، خضدار06، پنجگور05، ژوب، پاراچنار03، جیوانی، اورمارا، گوادر، بہاولپور، نوکنڈی02، پشاور، بنوں، دروش01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت: پاراچنار، استورمنفی02، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہورمیں 31، پشاور25،کراچی34، کوئٹہ 18 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی



















































