کراچی( نیوز ڈیسک) قطر سے درآمدی ایل این جی کا دوسرا جہاز آٹھ مارچ کو کراچی پہنچے گا،گیس منتقلی کے عمل کوبہتر کرنے کے پورٹ قاسم پرمزید چار ٹرمینلز قائم کئے جائیں گے ۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق قطر سے 1 لاکھ41 ہزارکیوبک میٹر درآمدی ایل این جی کا پہلا جہازیکم مارچ کوکراچی پہنچا ،جہاز سے ٹرمینلزتک گیس کی منتقلی کا عمل جاری ہے،ٹرمینلز پربچھی سوئی سدرن گیس اور سوئی نادردن گیس پائپ لائن کمپنیوں کے ذریعے ایل این جی 7 روزمیں پنجاب منتقل کی جائے گی۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ہرماہ4 بحری جہاز پاکستان آئیں گے،درآمدی ایل این جی کا دوسرا جہاز آئندہ ہفتے کراچی آئے گا جہاز سے گیس کی منتقلی کے عمل کو مزید بہتر اور رواں رکھنے کے لیے پورٹ قاسم پرمزید چارٹرمینلز قائم کئے جائیں گے ۔