ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے ، الزمات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا ‘ رانا مشہود احمد

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خاں نے کہا ہے کہ نیب نے جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا، نیب پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے ،اگر نیب اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔لاہور میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا کہ نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلارہے ہیں، نیب جس کی چاہتا ہے پگڑی اچھال دیتا ہے، نیب کو جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا۔رانامشہود نے کہا کہ انہیں میڈیا سے کئی باتوں کاپتہ چلتا ہے نیب براہ راست انہیں کچھ نہیں بتاتا،نیب کو اپنے ذرائع کو قابو میں رکھناچاہئے، وہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کےخلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے، نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، پہلے نیب نے انہیں سرپرائز دیا تھا اب وہ نیب کو سرپرائز دیں گے۔تحفظ حقوق نسواں ایکٹ سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…