اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ووٹر فہرستیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بننی چاہئیں۔ تاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوں ورنہ اس سے نہ صرف آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہونگے بلکہ تحریک آزاد ی ءکشمیر پر بھی اسکے منفی اثرات مرتب ہونگے۔یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ دونوں حکومتوں کی ملی بھگت سے جان بوجھ کرنو ماہ تک چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کیا گیااور اب وقت کی کمی کا بہانہ بنا کر کمپیوٹرائز ووٹر فہرستیں مکمل نہیں کی جارہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈیڑھ گھنٹے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءجہانگیر خان ترین،حامد ناصر چٹھہ اور کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کوٹلی جلسے کی کامیابی پر کشمیر پی ٹی آئی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام اب کشمیر پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں اگراوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عمران خان کو آزاد کشمیر میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
آزاد کشمیر میں ووٹر فہرستیں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق بننی چاہئیں،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان



















































