اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چئرمین پی سی بی شہریار خان کی تقرری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرکٹ بورڈ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک ٹیلنٹ ابھر کر سامنے نہیں آسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں عمران خان نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے اس انداز سے باہر ہونے پر شائقین شدید غصے میں ہیں اور قومی ٹیم کی شکست کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھ لینا چاہیے کہ قوم کا ٹیلنٹ گہرے گھڑے میں جاچکا ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو تبھی نکھارا جاسکتا ہے کہ جب پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر ادارہ بنادیا جائے اور اس کے سربراہ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر ہی تعینات کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کریں گے کیونکہ وہ ایسے لوگوں کو نوازتے ہیں جو ان کے لئے کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ ٹیم میں بھی بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کے لئے درست کمبی نیشن کھلانا ہوگا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز کرکٹر اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کرو کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، وہ نیوزی لینڈ کے بہترین کپتان تھے۔
بنگلہ دیش سے شکست ¾ عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،مسئلے کا حل سامنے لے آئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان



















































