اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کا ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایل پی جی اور ایل این جی زیادہ نرخ پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 17 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیرمین نیب چوہدری قمرزمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ایل پی جی اور این جی ایل کا کوٹہ غیر قانونی طور پر دینے پر ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیب کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اوجی ڈی سی ایل، ایس ایس جی سی میں گیس کے ٹھیکے دیے جب کہ ان پر ایل پی جی اور ایل این جی انتہائی زیادہ نرخ پر حاصل کرکے قومی خزانے کو 17 ارب 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایکزیکٹو بورڈ نے قائم مقام وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹرسہیل شہزاد کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ اعظم خان ہوتی اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…