جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

شرمین نے پاکستانی خواتین کا کیس بہادری سے لڑا ہے، بلاول

datetime 29  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی صحافی اورفلمساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے موضوع پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘کو آسکر ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شرمین عبید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی فلمز کے ذریعے پاکستانی خواتین کا کیس بہادری سے اٹھایا ہے اور ملک اپنی ذہین اور بہادر بیٹی پر فخر کرتا ہے۔بلاول ہاوس اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بھی یہی مشن اور خواب تھا کہ پاکستانی خواتین نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پراپنا کردار ادا کریں اور معاشرے میں مردوں کے شان بشانہ چلیں۔ شرمین عبید کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کی جانب رواں دواں ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں پہلی بار ا?ئینی اور قانونی تحفظ کے ساتھ خواتین کو مخصوص نشستوں پرپارلیامینٹ ممبربنایا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973کے ا?ئین کے تحت پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے مخصوص نشستیں رکھنے کا تصور دیا۔ بعد میں پاکستان پیپلزپارٹی نے جنرل نشستوں پر بھی خواتین کونامزد کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل معاشرے کے لیے داغ ہے۔ انہوں نے نواز شریف حکومت پر زور دیا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے خلاف قانون سازی کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کے لیے گزشتہ سال سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کو فوراً مزید کارروائی کے لیے اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے مشن کو ا?گے بڑھاتے ہوئے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں تمام شعبوں میں سرکردہ کردار دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…