جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

دبئی میں پاکستانی شہری غیرملکی خاتون کا موبائل چھیننے لیا,موقع پر گرفتار

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

دبئی (نیوزڈیسک) دبئی میں پاکستانی شہری نے غیرملکی خاتون سے موبائل فون چھین لیا اور وہاں سے بھاگنے کی کوشش کے دوران خاتون کے شور مچانے پر اسے پیٹنے کے لیے واپس آگیا لیکن اسی دوران وہاں موجود افراد نے پکڑلیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ دبئی کی عدالت کو بتایاگیاکہ 28دسمبر کو صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے فلپائن سے تعلق رکھنے والی 38سالہ خاتون ٹیچر ابوبکرالصدیقی روڈ پر اپنے کام کیلئے میٹروسٹیشن کی طرف جارہی تھی کہ کسی نے اس کا بایاں کندھا پکڑا ، موبائل فون چھینا اور دھکادے کر زمین پر گرادیا۔ خاتون نے بتایاکہ جیسے ہی وہ نیچے گریں توچیخنا چلاناشروع کردیا جبکہ حملہ آور نے بھاگنا شروع کردیا، پھر اچانک وہ واپس آیا اور مارنا شروع کردیا، میں خوفزدہ ہوگئی اور زمین پر پڑی رہی ،پھر اسے سکون سے دور جاتے دیکھتے رہی لیکن جب ہی وہاں کچھ لوگوں پر نظر پڑی توان سے مدد کی درخواست کی جنہوں نے بھاگ کر ملزم کو دبوچ لیا۔ اسی دوران ملزم نے موبائل فون کوڑے کے ڈبے میں پھینک دیا جبکہ دس منٹ بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر 25سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 16مارچ کو سنائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…