کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ 36.5 درجہ حرارت کے ساتھ ہفتے کا دن گزشتہ دو دہائیوں میں فروری کا گرم ترین دن تھا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز گرمی میں شدت کی وجہ کراچی میں سمندری ہواؤں کا رکنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہوا سمندر سے خشکی کی جانب چلنے کے بجائے خشکی سے سمندر کی جانب چل رہی ہے جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہونے سے درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ڈی جی موسمیات کے مطابق اتوار کی شام تک ہوائیں دوبارہ سے چلنا شروع ہو جائیں گی اور منگل تک درجہ حرات گر کر 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سندھ بالخصوص کراچی میں گرمی کی شدید لہر آئی تھی اور ہیٹ اسٹروک سے 1300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ کراچی میں بجلی کے ناقص انتظامات اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق گرمی میں اضافے کی وجہ ایک وجہ شہر میں پارکوں، کنکریٹ کی عمارتیں اور کھلی فضا کی کمی ہے جب کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے بھی درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے۔ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کے ماہر فرحان انور کے مطابق “اب وقت ا?گیا ہے کہ عمارات کے ڈیزائنز اور ان میں استعمال ہونے والے مٹیریل پر دوبارہ غور کیا جائے۔”اونچی عمارتوں نے ہوا کے قدرتی راستے روک دیے ہیں، جبکہ ٹریفک کی گرمی نے بھی مسئلے کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔انور کے مطابق ہندوستان کے گرین بلڈنگ اسٹینڈرڈز اور مقامی تعمیراتی روایات کو فروغ دے کر اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
کراچی والوں کوسورج پھر آنکھیں دکھانے لگا،دودہائیوں میں تاریخ کا گرم ترین دن:محکمہ موسمیات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت



















































