اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایشوریا رائے واہگہ پر فلم کی شوٹنگ کریں گی

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)پاکستان میں قید رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن، رندیپ ہوڈا اور ریچا چڈا واہگہ بارڈر پر شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، تینوں اداکاروں نے کچھ دن قبل پاکستان۔انڈیا سرحد پر شوٹنگ کرنا تھی لیکن فلم سازوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا تھا۔سپاٹ بوائے ای۔ کام کے مطابق، فلم ساز پاک۔انڈیا سرحد کے انتہائی حساس علاقے میں شوٹنگ کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت نامہ ملنے کے حوالے سے شدید تشویش کا شکارتھے۔فلم سازوں کیلئے ایک اور مشکل یہ تھی کہ انکار کی صورت میں انہیں ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا۔تاہم، اب اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد فلم کی پوری ٹیم اور ہدایت کار اومنگ کمار نے راحت کا سانس لیا ہے۔کمار واہگہ پر فلم کے کچھ اہم مناظر فلمانے جا رہے ہیں۔فلم میں سربجیت کا کردار رندیپ جبکہ ایشوریا ان کی بہن دلبیر کور بنی ہیں۔واہگہ بارڈ ر پر اہم مناظر فلمانے کے بعد ٹیم دو دن کی شوٹنگ کیلئے دہلی جائے گی جس کے بعد ممبئی میں بقیہ کام مکمل کیا جائے گا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…