بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہلری کلنٹن کی جنوبی کیرولائینا میں جیت گئیں

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولائینا (نیوز ڈیسک)امریکہ میں صدارتی امیداواروں کے انتخابات کے سلسلے میں ڈیمو کریٹک امیدوار ہلری کلنٹن نے جنوبی کیرولائینا میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔انھوں نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ووٹ حاصل کیے۔یہاں سے پہلے ہی ہلری کلنٹن کی کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم اس جیت نے ان کی کامیابیوں میں تسلسل پیدا کیا ہے۔ اب انھیں آئندہ ہفتے 11 ریاستوں میں انتخاب لڑنا ہے۔ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’کل یہ مہم قومی سطح پر چلی جائے گی۔‘مسٹر سینڈرز نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم تو صرف شروعات ہے۔یہ ہلری کلنٹن کی چار مقابلوں میں سے تیسری کامیابی ہے۔ وہ نیو ہیمشائر میں سینڈرز سے ہار گی تھیں۔اس سے پہلے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں جنوبی کیرولائنا سے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیواڈا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیتا۔نیواڈا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن اور برنی سینڈرز میں سخت مقابلہ ہوا جس میں ہلری نے 52 فیصد ووٹ لے کر معمولی برتری سے یہ انتخاب جیتا۔جنوبی کیرولائنا میں رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ ٹیڈ کروز اور سینٹیر روبیو بھی نامزدگی کے دوڑ میں شامل تھے۔’سپر ٹیوز ڈے‘ سے قبل ان دونوں ریاستوں کے نتائج کافی اہمیت کے حامل ہیں۔خیال رہے کہ سپر ٹیوز ڈے کو تقریباً ایک درجن ریاستوں میں دونوں پارٹیوں کے ممبران رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی پارٹی کے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔اس سے پہلے ہونے والے دو راونڈز میں ریپبلکن جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیڈ کروز کو ایک ایک کامیابی حاصل ہوئی۔ٹیڈ کروز ریاست آئیووا اور ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیو ہیمشائر میں کامیاب ہوئے تھے۔ڈیموکریٹ کی جانب سے اب تک ریاست نیواڈا اور آئیووا میں ہلری کلنٹن کامیاب رہی ہیں جبکہ نیو ہیمشائر میں برنی سینڈرز نے با آسانی کامیابی حاصل کی تھی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…