جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر کے باعث491پوائنٹس کا اضافہ

datetime 27  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) خام تیل اورفرٹیلائزرکی عالمی قیمتوں میں اضافے اور غیرملکیوں کی محدود سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ایک بارپھر تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی31200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب65.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں85 ارب7 کروڑ55 لاکھ6 ہزار 347 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے کراچی میں کچھ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر میں خریداری بڑھی اور مارکیٹ کا مورال بلند ہواجو ایک موقع پر525 پوائنٹس کی تیزی تک جاپہنچا لیکن بعدازاں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 491.55 پوائنٹس کے اضافے سے 31294.08 ہوگیا۔جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 339.77 پوائنٹس بڑھ کر 18296.49 ، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس876.75 پوائنٹس کے اضافے سے 53055.15 اور کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس168.48 پوائنٹس بڑھ کر 14609.53 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.21 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار480 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں219 کے بھاو¿ میں اضافہ، 98 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…