بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب ،منشیات کے جرائم میں ملوث 953 افراد گرفتار

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

الریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انسدادی منشیات پولیس نے پچھلے سال اور رواں برس میں محرم، صفر، ربیع الاول اور ربیع الثانی کے دوران نو سو53 افراد کو حراست میں لیا جن پر منشیات کی اسمگلنگ اور اس کی ترویج میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ منشیات کیسز میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں 258 مقامی ہیں جب کہ 695 ملزمان کا تعلق 35 مختلف ملکوں سے ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ منشیات مافیا کے خلاف آپریشن میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے جب کہ پانچ منشیات فروش ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔ترجمان نے بتایا منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں ان سے نہ صرف بھاری مقدار میں منشیات کی مختلف اقسام قبضے میں لی گئیں بلکہ اسلحہ اور بھاری رقوم بھی ضبط کی گئی ہیں۔ منشیات مافیا کےخلاف کارروائیوں میں ضبط کی گئی منشیات کی تفصیل ہے۔ ایم فیٹامین کی 26 ملین 4 لاکھ 80 ہزار 328 گولیاں قبضے میں لی گئیں۔ 16 ٹن 118 کلو گرام حشیش پکڑی گئی، چھ کلو گرام، 252 گرام اور 100ملی گرام خام ہیروئن ضبط کی گئی،دو کلو گرام، 138 گرام اور 700 ملی گرام تیار حالت میں ہیروئن ضبط کی گئی، چھ لاکھ 97 ہزار 897 نشہ آور ادویات کی گولیاں ضبط کی گئیں۔ 401 کلو گرام، 578 گرام اور 200 ملی گرام کوکین اور دو کلو گرام،950 گرام اور 500 ملی گرام الشبو نامی بوٹی پکڑی گئی۔ 565 گرام اور 790 ملی گرام افیون، نویں نمبر پر339 اقسام کے ممنوعہ ہتھیار جن میں 36 کلاشنکوفیں،258 پستول اور 45 بندوقیں شامل ہیں قبضے میں لی گئیں۔8 ہزار 497 آتشیں گولیاں اور 2کروڑ، 65 لاکھ، 82 ہزار 831 ریال کی رقم قبضے میں لی گئی۔منشیات کیسزمیں گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ ان میں سے بعض کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں جب کہ کئی کا ٹرائل جاری ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…