جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

23مارچ کی پریڈ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 25  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ڈرون جہازوں کی فروخت نے 23مارچ پریڈ سمیت دیگر سیکورٹی اقدامات پر سوالیہ نشانا ت لگا دیئے ہیں ،وفاقی پولیس کی جانب سے ڈرون جہازوں کی فروخت روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے جاسکے ہیں ،4ہزار سے 3لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے ڈرون جہاز میں 400گرام سے لے کر ایک کلو تک بارودی موادبھی رکھاجاسکتاہے ،10ایکس سے 20ایکس زوم کی صلاحیت رکھنے والے کیمروں میں 1.3اور3.2میگاپکسل کے کیمرے بھی نصب ہو تے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں قائم مارکٹیں ایف ٹین مرکز ،سپرمارکیٹ ،آبپارہ مارکیٹ ،بارہ کہو اور جی نائن میں بچوں کے کھلونوں کے طورپر استعمال ہونے والے ڈرون جہازوں سے لے کر انتہائی مالیت کے ڈرون فروخت تاحال نہ روک سکی ہے ۔جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تےئس مارچ کو ہونے والے مسلح افواج کی پریڈ سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات پر ممکنہ طورپر غیر موثر نظر آرہے ہیں جس کے حوالے سے حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو آگاہ بھی کردیاہے ۔وزارت داخلہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کے لیے ڈرون جہاز وں کی اڑان پر پابندی عائد کردی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ڈرون جہاز وں کی فروخت پر پابندی عائد نہ کی جاسکی ہے ۔واضح رہے کہ تین ہزار روپے سے پچاس ہزارروپے تک فروخت ہونے والے ڈرون جہاز اور ہیلی کاپٹرز پر کوئی پابندی نہیں ہے جبکہ اس سے زائد مالیت کے ڈرون جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے حساس اداروں سے سیکورٹی کلئیرنس لازمی قرار دی گئی ہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور حملوں کے پیش نظر پریڈ گراؤنڈ ،سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں،دفاتر اور ہسپتالوں کو حساس قرار دیاگیاہے جس کے بعد داخلی وخارجی راستوں پر سخت سیکورٹی سمیت پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیاگیاہے دوکانداروں کا کہناتھاکہ انہیں فروخت کی پابندی کے بارے میں علم نہیں ہے نہ ہی انہیں پولیس کی جانب سے آگاہ کیاگیاہے اگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں منع کیاگیا تو وہ اس حساس معاملے پر ضرور ت حکومت کا ساتھ دیں گے ۔ایف ٹین مرکز میں ایک دوکاندار کے مالک نے بتایاکہ شہری شوق کے باعث ان سے ڈرون خریدتے ہیں جس میں کیمرے ،وزن اٹھانے سمیت دو گھنٹے تک اونچی اڑان کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ڈرون جہاز اور ہیلی کاپٹر رموٹ اور بیٹری سے بھی چل سکتے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسر نے بتایاکہ انتظامیہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر ڈرون جہاز کی اڑان پر دو ماہ کے لیے پابندی لگادی ہے تاہم فروخت کو روکنا پولیس کا کام ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی سیکورٹی میر وعظ کا کہناتھاکہ انہیں پریڈ سمیت دیگر سیکورٹی امور پر توجہ کے لیے اعلی ٰ افسران کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاہم ڈرون جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی فروخت کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…