پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

الیکشن ہارتے ہیں تو بیویاں بھی ۔۔۔ عمران خان کے صبرکا پیمانہ لبریز،بڑی بات کرگئے

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)الیکشن ہارتے ہیں تو بیویاں بھی ۔۔۔ عمران خان کے صبرکا پیمانہ لبریز،بڑی بات کرگئے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جب سیاستدان الیکشن ہارتے ہیں تو ان کی بیویاں بھی بدل جاتی ہیں اور لوگوں کو زخموں پر نمک چھڑکنے میں مزہ آتا ہے۔پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لئے دھرنا ضروری تھا۔ انسان دنیا میں عدل و انصاف کے نظام کے قیام کے لئے آئے ہیں، انسان میں انسانیت نہ ہو تو وہ عقل مند جانور ہوجاتا ہے، افسوس ہے کہ ہمیں کہاں کھڑا ہونا تھا اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔ میٹرو ٹرین پر پیسہ لگانے سے قومیں نہیں بنتی، ایشین ٹائیگر بننے سے پہلے انسانوں پر پیسہ لگانا ضروری ہے، انسانوں پر دولت خرچ کرنے سے قومیں بنتیں ہیں، قوموں پر پیسا لگائیں وہ خود اورنج لائن منصوبے چلا لیں گے۔ خیبرپختونخوا نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر لگایا، تعلیم پر بجٹ مزید بڑھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو کرکٹ کپتان بننا چاہئے تھا غلطی سے وزیراعظم بن گئے،انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ وہ پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں رہیں گے، اسی لیے ان کی تمام دولت پاکستان میں ہی ہے۔ یہ سب لوگ ان کے مداح تھے، انہیں کوئی ضرورت نہیں کہ کرپٹ اور بےشرم لوگوں کو برا بھلا کہیں اور پھر ان کی گالیاں بھی سنیں۔ جب سیاستدان الیکشن ہارتے ہیں تو ان کی بیویاں بھی بدل جاتی ہیں اور لوگوں کو زخموں پر نمک چھڑکنے میں مزہ آتا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ بڑا لیڈر پیسے والا بھی ہو، لیڈر بننے کیلئے بڑی سوچ رکھنا ضروری ہے، جتنا بڑا خواب اتنا بڑا انسان ہوتا ہے، لیڈر کو پہلے اپنی انا اور ضد ختم کرنا پڑتی ہے، جو لیڈر ’میں‘ پر فیصلے کرتا اور صرف اپنا سوچتا ہے دنیا اسے یاد نہیں کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…