اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کر دیا گیا

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کے تعاون سے صوبے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام تیز کردیا،دو درجن ملکی اور بین الااقوامی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے گئے، پی پی ایل نے صوبے کے چار اضلاع میں سروے مکمل کرلیا۔ بلوچستان زیر زمین قدرتی خزانوں سے مالا مال صوبہ ہے، یہاں سونا، چاندی ،لوہا ،ماربل جیسی معدنیات سمیت تیل اور گیس کے وسیع ذخائرہیں ، پندرہ سال کی بے امنی کے باعث صوبے میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام رک گیا تھا تاہم اب حالات میں بہتری کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کے تعاون سے گیس اور تیل کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ معدنیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اس وقت سونے اور تانبے، تیل وگیس سمیت قدرتی وسائل کے 42 بڑ ے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے خضدار،لسبیلہ، خاران ،حب اور بارکھان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے سیسمک سروے مکمل کرلیا ہے اور آئندہ برس ڈرلنگ کاکام شروع کردیاجائے گا، جبکہ سوئی میں رواں سال مزید چار کنووں کی کھدائی کی جائے گی۔ صوبے کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش کاکام ترقی کی جانب اہم قدم ضرور ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے صوبے کو مناسب حصہ بھی دیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…