کراچی (نیوز ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقا بلے ڈا لر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈا لر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے ر وزانٹر بینک میں19پیسے کی کمی سے ڈا لر کی قیمت خرید 104.77 رو پے سے کم ہو کر104.58رو پے اور قیمت فروخت104.82روپے سے کم ہو کر104.63رو پے ہو گئی جبکہ مقا می اوپن کرنسی ما ر کیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106رو پے اور قیمت فروخت106.20رو پے پر بر قرار رہی ۔فا ر یکس ایسو سی ایشن کی ر پور ٹ کے مطا بق بدھ کو یورو کی قدرمیں50پیسے کی نما یاں کمی ریکا رڈ کی گئی جس سے یوروقیمت خرید116.30روپے سے گھٹ کر 115.80روپے اور قیمت فروخت117.30رو پے سے گھٹ کر116.80روپے ہوگئی اسی طرح 20پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید150.50رو پیسے کم ہو کر148.50روپے اور قیمت فروخت151.50رو پے سے کم ہو کر 149.50رو پے ہو گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں