اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے جنوری کے لئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت12 روپے 42 پیسے، ایران سے درآمد کی گئی بجلی 10 روپے 60پیسے، فرنس آئل سے6روپے 28 پیسے، گیس سے 6 روپے ایک پیسے جب کہ ایٹمی بجلی گھروں سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری قیمت ایک روپیہ 12 پیسے رہی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری کے دوران بجلی کی فی یونٹ پیداواری ریفرنس پرائس 9 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی تھی لیکن اوسط پیداواری لاگت 6 روپے 48 پیسے فی یونٹ رہی، اس لئے پیداواری لاگت میں کمی کا فرق عوام تک منتقل کرنے کے لئے جنوری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت 3 روپے 38 پیسے فی یونٹ کم کی جائے۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی سماعت یکم مارچ کو کرے گا۔
بجلی کی قیمت میں 3روپے 38 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت



















































