اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جولائی تا جنوری میں تولیے و ملبوسات کے سوا تمام ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد گر گئی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران 9.17 فیصدکمی سے 7ارب 34کروڑ 51لاکھ 8 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں8ارب 8کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار ڈالر تھی۔پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ٹاولز اور ریڈی میڈگارمنٹس کے علاوہ دیگر تمام اہم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق خام روئی کی ایکسپورٹ44.42 فیصد کمی سے 7کروڑ 37لاکھ 6 ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 32.02 فیصدکمی سے 78کروڑ 95لاکھ 73 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ کی 9.76 فیصد گھٹ کر 1ارب 30کروڑ 28لاکھ 8 ہزار ڈالر، نٹ ویئر 2.56 فیصدکمی سے 1ارب 40 کروڑ31لاکھ 91 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر7.15 فیصد گھٹ کر1ارب 16کروڑ 54لاکھ 57 ہزار ڈالر، ٹاولز 1.45 فیصد اضافے سے 46کروڑ 51لاکھ 18 ہزار ڈالر، خیمے وتارپولین 38.19 فیصدکمی سے 5کروڑ 58لاکھ 34 ہزار ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس3.77 فیصد کے اضافے سے 1ارب 25کروڑ 29لاکھ 85 ہزار ڈالر، سنتھیٹک ٹیکسٹائل 20.15 فیصد کمی سے 17کروڑ 36لاکھ 50 ہزار ڈالر، میڈاپ آرٹیکلز3.09 فیصد گھٹ کر36کروڑ 59لاکھ 76 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل آئٹمز کی ایکسپورٹ 2.39 کے اضافے سے 27کروڑ 65 لاکھ 24 ہزار ڈالر رہی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل گروپ کی ایکسپورٹ 10.09 فیصد کی نمایاں کمی سے 1ارب 8کروڑ 8لاکھ21ہزار ڈالر تک محدود رہی جو جنوری 2015 میں 1ارب 20کروڑ 20لاکھ 62 ہزار ڈالر رہی تھی۔پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2016 میں خام روئی کی برآمد سال بہ سال88.76 فیصدگھٹ کر 21لاکھ 27ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 47.81 فیصد کمی سے 8 کروڑ 83لاکھ 83 ہزار ڈالر، کاٹن کلاتھ کی 6.87 فیصد گھٹ کر 19کروڑ 23لاکھ 62 ہزار ڈالر، نٹ ویئر کی 2.89 فیصد کے اضافے سے 20کروڑ 90لاکھ 83ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 6.30 فیصد کمی سے 17کروڑ 1لاکھ 28 ہزار ڈالر، ٹاولز 17.06 فیصدگھٹ کر6کروڑ 43لاکھ 94 ہزار ڈالر، خیمے وتارپولین 23.20 فیصدکے اضافے سے 1کروڑ 37لاکھ 45 ہزار ڈالر، ریڈی میڈگارمنٹس 4 فیصد کے اضافے سے 20کروڑ 94لاکھ 36 ہزار ڈالر، سنتھیٹک ٹیکسٹائل9.67 فیصدکمی سے 2کروڑ 56لاکھ 20 ہزار ڈالر اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ 12.54 فیصد کے اضافے سے 4کروڑ 29 لاکھ61 ہزار ڈالر ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…