اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

غربت اور تنگ دستی، تھر میں بچوں کی اموات جاری

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں غربت اور تنگ دستی کے باعث مریض بچوں کی شہری اسپتالوں میں منتقلی سنگین مسئلہ بن گئی ، دوسری جانب بچوں کی اموات پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا، گزشتہ روز بھی ایک کمسن دم توڑ گیا۔غذائیت کی کمی اور اس سے متعلقہ امراض معصوم بچوں کی جانوں پر قہر بن کر ائے ہیں اور بچوں کی اموات کا سلسلہ اب تک نہیں رک سکا ہے، نئے سال کے پہلے 54 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 170تک جا پہنچی ہے، دیہی علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے قائم ڈسپنسریوں کی مجموعی تعداد 213 جبکہ ایک نجی این جی او کے اشتراک سے بھی 47 صحت مراکز قائم ہیں، جن میں سے اکثر بند ہیں اور عملہ نہیں ہے، جبکہ جو ڈسپنسری فعال ہیں وہاں بھی صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ مالی وسائل کے باعث دور دراز کے دیہی علاقوں کے مریض بچوں کی اسپتال منتقلی بھی سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔مشکلات کا شکار لوگ بتاتے ہیں کہ ضلع میں ڈاکٹروں کی 88 آسامیاں خالی ہیں جبکہ طبی عملہ کے 4 سو سے زائد ارکان کی تعیناتی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ ضلع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 653 ہے جبکہ 103 دائیاں بھی موجود ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اہم افرادی قوت کو تربیت دے کر صحت کی سہولتیں گھر گھر پہنچائی جاسکتی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تھر کے مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات یقینی بنائے ، خواتین عملے کی تربیت کے ذریعہ بھی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچوں کی اموات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…