جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول، سی این جی سے سستا ہو گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور……وزیر اعظم نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول، سی این جی سے سستا ہو گیا۔

وزیر اعظم نے لاہور میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پیترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روے 99 پیسے کمی کا اعلان کیا جس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 70.29 ہو گئی ہے۔

یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پیٹرول کی قیمت سی این جی سے بھی کم ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی قیمتیں دو ریجنز کے حساب سے تقسیم کی گئی ہیں جہاں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد پر مشتمل ریجن ون میں قیمت 76 روپے 30 پیسے ہے جبکہ سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت 71.5 روپے ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے جبکہ کیروسین کی قیمت میں 10 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا اور اس سے کاشتکاروں کو

ہزاروں روپے کا فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں پیٹرول کے بحران نے جنم لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…