کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ممتاز تجزیہ کار شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں اسحاق ڈار کو وزیراعظم بنایا جارہا تھا لیکن نواز شریف نے ان کے راستے میں روڑے اٹکا دیے۔ نجی ٹی وی نیوز ون کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم بننے کے لےے تیار تھے اور پرویز مشرف سے سارے معاملات طے بھی ہو گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیراعظم بنائے جانے کی اطلاع جب نواز شریف کو ملی جو اس وقت سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے سخت برہم ہوئے اور انہوں نے اسحاق ڈار کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے روک دیا۔ شاہد مسعود کے مطابق سیاست میں کوئی اصول ایماندار ی وغیرہ کا چکر نہیں سارا کھیل پیسے کا ہے۔ آپ اندازہ لگائیں کہ جس جنرل نے ن لیگ کا ڈھرن تختہ کیا اس پارٹی کا ہی رہنما بننے کوتیار تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھئے
اسحاق ڈار وزیراعظم بننے کے لیے تیار تھے ،سینئر صحافی کا دعویٰ
23
فروری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں