الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں امن عامہ کے ڈائریکٹوریٹ نے امن عامہ (ہم سب سیکورٹی ہیں) کے نام سے ایک نئی موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرا دی ۔ اس نئی ایپلی کیشن کا مقصد شہریوں اور غیرملکی مقیمین کو Interactive technology security system کا حصہ بنانا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام وزارت داخلہ کی جانب سے ان کوششوں کا حصہ ہے جو وہ شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رابطے کو جدید ٹکنالوجی کے ذریعے آسان اور تیز تر بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسمارٹ فونز کے استعمال سے امن عامہ سے متعلق اطلاعات پر سیکورٹی اہل کاروں کے جلد ردعمل کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں شہریوں اور مقیمین کو مزید سہولت اور اطمینان حاصل ہو گا۔امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل عثمان المحرج کے مطابق اس ایپلی کیشن کا آئیڈیا مملکت کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف کی براہ راست سپورٹ اور ہدایات کی بنیاد پر شروع ہوا۔ اس کا مقصد ان تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہے جن کے ذریعے سیکورٹی سسٹم میں شہریوں اور مقیمین کے فعال کردار اور شرکت کی سطح کو مزید بڑھایا جاسکے۔ امن عامہ کے ڈائریکٹوریٹ کی کوشش ہے کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے عام لوگوں کی جانب سے غیرمعمولی واقعات کی فوری اطلاع کو ممکن بنایا جائے۔ جس کے بعد یہ اطلاعات پوری مملکت میں پھیلے ہوئے 39 آپریشنز روم کو پہنچ جائیں گی تاکہ فوری اقدامات کیے جاسکیں۔ خواہ یہ واقعات سکیورٹی کے گشتی دستوں، ٹریفک سے یا روڈ سکیورٹی جس سے بھی متعلق ہوں گے وہ فورس فورا متحرک ہوگی۔ انہوں نے باور کرایا کہ شہریوں اور مقیمین کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات پر مکمل رازداری اور اعلی پیشہ ورانہ طریقے سے عمل درامد کیا جائے گا۔عثمان المحرج کے مطابق مملکت کا کوئی بھی شہری یا مقیم امن عامہ ایپلی کیشن کو آئی اوایس، اینڈروائڈ یا ونڈوز کے ذریعے ڈاو¿ن لوڈ کرسکتا ہے۔ اس کے لیے پہلے اپنا شناختی نمبر اور موبائل فون نمبر داخل کرکے اندراج کرانا ہوگا جس کے بعد ایک پاس ورڈ ارسال کیا جائے جو صرف ایک مرتبہ استعمال ہوگا۔امن عامہ کے ڈائریکٹر کا کا کہنا تھاکہ ایپلی کیشن (GPS) بھی ہے جس کے ذریعے واقعے کے مقام اور اطلاع بھیجنے والی کی جگہ کی نشان دہی ہو سکتی ہے۔ صارف اطلاع کے ساتھ تصاویر، وڈیو یا آڈیو کلپ بھی منسلک کر کے بھیج سکے گا۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے قریب ترین پولیس اسٹیشن پہنچنے کے لیے رہ نمائی کا نقشہ بھی دیا گیا ہے۔اس ایپلی کیشن کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں محفوظ معلومات کو مستقبل میں وزارت داخلہ کے تجزیہ کار نظام میں استعمال کیا جا سکے گا تاکہ مجرموں کے طریقہ کار کو جان کر ان سے مقابلہ کرنا آسان ہو سکے
سعودی عرب میں امن و امان کے قیام کیلئے دلچسپ اقدام
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا بڑا فیصلہ جاری کر دیا
-
اسلام آباد دھماکا: افغانستان سے کس نے خودکش حملے کا حکم دیا؟ گرفتار ہینڈلر کا ...
-
ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے تعلقات کا انکشاف
-
تنخواہیں اور پنشنز کونسی تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی
-
جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ ...
-
27ویں آئینی ترمیم,( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی آگ بگولہ
-
وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری
-
فیصل آباد، خاتون کوشادی پرپہننے کیلیے طلائی زیورات دینامہنگاپڑگیا
-
وفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جسٹس منصور اور جسٹس اطہر کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا بڑا فیصلہ جاری کر دیا
-
اسلام آباد دھماکا: افغانستان سے کس نے خودکش حملے کا حکم دیا؟ گرفتار ہینڈلر کا اعترافی بیان سامنے آگی...
-
ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کا شادی سے قبل ایک ہی مرد سے تعلقات کا انکشاف
-
تنخواہیں اور پنشنز کونسی تاریخ کو ملیں گی؟ ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی
-
جوہی چاولہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا کے ساتھ شادی چھ سال تک خفیہ کیوں رکھی؟
-
27ویں آئینی ترمیم,( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کس رکن نے ووٹ نہیں دیا؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
کمار سنگاکارا کا پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی آگ بگولہ
-
وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری
-
فیصل آباد، خاتون کوشادی پرپہننے کیلیے طلائی زیورات دینامہنگاپڑگیا
-
وفاقی شرعی عدالت کا آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار
-
ٹھنڈا احرام
-
بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا















































