بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصری عدالت نے چار سالہ بچے کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی

datetime 20  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائرہ (نیوز ڈیسک)مصر کی عدالت نے ایک چار سالہ بچے کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی ہے جبکہ جس وقت جرم ہوا اس وقت یہ بچہ محض ایک سال کا تھا۔بھارتی اخبار کے مطابق احمد منصور کرمی نامی بچے اس وقت عدالت میں موجود نہیں تھا کہ جب اسے قتل کے چار ،اقدام قتل کے آٹھ ،پرائیوٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور پولیس افسروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔احمد بھی ان 115ملزمان میں شامل تھا جنہیں مصر کی عدالت نے 2014کے شروع میں ہونے والے جرائم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ احمد منصور کرمی کے وکیل فیصل ال سعید نے جریدے یورشلم پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کا نام اس لسٹ میں غلطی سے ڈال دیا گیاتھا لیکن عدالت نے احمد کا برتھ سرٹیفکیٹ جج کو پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہوتاہے کہ وہ 2012میں پیدا ہو اہے۔انہوں نے کہااحمد کا پیدائشی سرٹیفکیٹ سیکیورٹی فورسز کو فہرست میں نام ڈالنے کے بعد پیش کیا گیا لیکن مقدمے کو ملٹری کورٹ میں بھیج دیا گیا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔فیصل ال سعید کا کہناتھا کہ’ اس سے ثابت ہوتاہے کہ جج نے کیس نہیں پڑھا ‘۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…