ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی فرمانروا نے شاہ عبداللہ کے دونوں بیٹوں کو برطرف کر دیا، مگر کیوں؟ پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 30  جنوری‬‮  2015 |

یاض: سعودی عرب کے نئے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے اقتدار سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد ہی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے انٹیلیجنس چیف اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل کوتبدیل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی محل سے جاری ہونے والے فرمان کے مطابق خالد بن بندر بن عبدالعزیز کی جگہ جنرل خالد بن علی کو ملک کے خفیہ ادارے کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا اس کے علاوہ سعودی فرماںروا نے اپنے سوتیلے بھائی اور سابق بادشاہ شاہ عبداللہ کے دو بیٹوں کو بھی عہدوں سے سبکدوش کردیا ہے ان میں سے شہزادہ مشعال مکہ اور شہزاد ترکی دارالحکومت ریاض کے گورنر تھے تاہم شاہ عبداللہ کے ایک اور بیٹے شہزادہ متعب نیشنل گارڈ کے انچارج وزیر کی حیثیت سے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق مرحوم شاہ عبداللہ کے بھتیجے شہزادہ بندر بن سلطان کو قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل اور بادشاہ کے مشیر کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم دفاع، تیل اور خارجہ جیسی اہم وزارتوں کے ذمہ داران اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ شاہ سلمان کی 31 رکنی کابینہ میں ثقافت اور اطلاعات، سماجی امور، سول سروس، انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسی وزارتوں پر نئے چہرے سامنے آئے ہیں تاہم ملک کے وزیرِ تیل علی النعیمی، وزیرِ خارجہ شہزاد سعود الفیصل اور وزیرِ خزانہ ابراہیم العصاف کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بادشاہ بننے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ملک کا نیا وزیرِ دفاع مقرر کیا تھا جب کہ 69 سالہ شہزادہ مقرن کو ولی عہد اور وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کو نائب ولی عہد بنانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…