چوہدری نثار برطانیہ میں متنازعہ معاہدے پر برہم،ایف آئی اے کو حکم جاری کردیا

19  فروری‬‮  2016

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستانی ویزہ کے حصول کیلئے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان معاہدے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایف آئی اے گذشتہ دورِ حکومت میں کئے گئے اس معاہدے کے ایوارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرے انہوںنے کہاکہ وزارتِ داخلہ و خارجہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ کوئی پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر کسی کے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے از خود ایسا عوام دشمن معاہدہ نہ کرسکے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے درخواست گزاروں سے زائد رقم وصول کرنا نا قابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے ¾ اس بات کا بھی قانونی جائزہ لیا جائے کہ کیا یہ معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے؟ وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر کسی وجہ سے ایساکرنا ممکن نہ ہو تو ایسا نظام وضع کیا جا ئے کہ اس معاہدے کے اختتام پر پاکستانی ویزہ فیس کو کم سے کم کیا جا سکے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…