اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے چیئرمین نیب کی طرف سے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کرنے کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں کوئی ملاقت طے ہی نہ تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق دونوں کی کوئی ملاقات طے ہی نہ تھی تو منسوخی کیسی؟۔میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کر لینی چاہیے واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں نشر ہوئی تھیں کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔